ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نواز شریف کی بطور  صدرمسلم لیگ ن بحالی کے لئے درخواست سماعت کے لئے مقرر

  نواز شریف کی بطور  صدرمسلم لیگ ن بحالی کے لئے درخواست سماعت کے لئے مقرر
کیپشن: Nawaz Sharif, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میاں محمد  نواز شریف کی بطور  صدرمسلم لیگ ن بحالی کے لئے درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔

 میاں محمد  نواز شریف کی بطور  صدرمسلم لیگ ن بحالی کے لئے درخواست سماعت کے لئے مقرر، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی درخواست پر کل بطور اعتراض کیس سماعت کریں گے، لاہور ہائیکورٹ  کے رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کیا ہے۔

 رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا ، ہائی کورٹ  کے پاس یہ کیس سننے کا اختیار نہیں۔ رجسٹرار آفس  کے مطابق درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتاہے۔

 واضح رہے کہ ایڈوکیٹ محمد آفاق احمد کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن ، وزیراعظم ، عمران خان  سمیت دیگر فریق نامزد  ہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار یا ختم کرنے کا حکم دیں گے، رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم ہونے کی صورت میں درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کیا جائے گا۔

Bilal Arshad

Content Writer