سرکاری تھیٹرہالز کس تاریخ کوکھلیں گے؟اعلان کردیا گیا

سرکاری تھیٹرہالز کس تاریخ کوکھلیں گے؟اعلان کردیا گیا
کیپشن: government theater
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)نجی تھیٹرز کے بعد سرکاری تھیٹرہالز بھی کھولنے کی اجازت مل گئی،الحمرا آرٹ سینٹر اور الحمرا کلچرل کمپلیکس میں4 جون سے نئے ڈرامے پیش کئے جائیں گے،پرڈیوسرز اور فنکاروں نے تیاریاں شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کےکیسز کی شرح میں کمی پر حکومت نے تعلیمی اداروں اور دیگر تفریحی مقامات کھلنے کی اجازت دے دی ہے،نجی تھیٹرز کے بعد سرکاری تھیٹرہالز بھی کھولنے کی اجازت مل گئی،الحمرا آرٹ سینٹر اور الحمرا کلچرل کمپلیکس میں 4 جون سے نئے ڈرامے پیش کئے جائیں گے،پرڈیوسرز اور فنکاروں نے تیاریاں شروع کر دیں۔

مزید پڑھئے: فنکاروں کے لئے ایک اور بری خبر

دوسری جانب  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی گائیڈ لائینز کی روشنی میں پنجاب حکومت نے پانچ فیصد سے کم مثبت شرح والے اضلاع میں ایس او پیز کے تحت تفریحی پارکس کھولنے اور واٹر سپورٹس کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت کورونا وباء کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، محکمہ صحت کے سیکرٹریز، کمشنرلاہور، اوراعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے قلیل مدتی اقدامات کے ساتھ ساتھ وسط اور طویل مدتی منصوبہ بندی بھی کرنی ہوگی،مختلف شعبوں سے متعلق پورے سال کا پلان مرتب کر نے کیلئے متعلقہ انتظامی افسران اور ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہناتھاکہ صوبے میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور روزانہ تقریبا ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو ویکسیئن لگائی جا رہی ہے، صوبے میں سات جون سے سرکاری سکول کھولے جا رہے ہیں اس لئے چار لاکھ اساتذہ کی ترجیحی ویکسی نیشن کی جائے گی۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer