ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فنکاروں کے لئے ایک اور بری خبر

فنکاروں کے لئے ایک اور بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)حکومت پنجاب نےفنکاروں کاکورونا فنڈ ختم کر دیا،پنجاب بھرسےساڑھے 4 ہزار فنکاروں کو فنڈ دئیے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں مزید شدت آنے پر تعلیی سرگرمیاں، ٹھیٹرز اور کاروباری مراکز کوبند کردیاگیاتھا،فنکاروں کی امداد کابھی اس دوران فیصلہ کیاگیا، پنجاب حکومت کی طرف سےکورونا فنڈ میں رجسٹرڈ فنکاروں کو 5ہزار روپے ماہانہ دیا جاتا تھا،تیسری لہر کی شدت سےجہاں فنڈ ختم ہوگیا۔۔۔۔۔ فنکاروں کی  کسی نے نہ سنی۔

مزید پڑھئے: فنکاروں کے لئے خوشخبری
 وزیراعظم عمران خان نے مستحق فنکاروں کو ماہانہ 20 ہزار روپے د ینے کا فیصلہ کیاتھا،محکمہ اطلاعات و ثقافت نے پی ایم ہاوس کو فنکاروں کی فہرستیں بھیجیں گئیں تھیں،منظوری کے بعدحکومت پنجاب کے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سےبھی مستحق فنکاروں کو 5 ہزار روپے ماہانہ ملے رہے تھے،بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان کے فنڈ سے 20 ہزار روپے دینے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer