سٹی 42: سول کورٹ میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف دو کروڑ روپے ہرجانہ دعوی کیس کی سماعت ،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو طلب کر لیا۔
سوبق کوارڈینیٹر سپریم کورٹ مدثر چوہدری اور ایڈووکیٹ رانا نعمان کی جانب سے دعویٰ دائر کیا گیا عدالت نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو 6 ستمبر کے لیے طلبی نوٹس کے ذریعے جواب طلب کیا۔ سول جج رابعہ ریاض نے کیس پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے وکلا کے خلاف پریس کانفرنس میں انتہائی ہتک آمیز بیان دیا۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد کہا تھا کہ وکیلوں کا حال آپ نے دیکھا نہیں کیا؟ اس سے برا حال ڈاکٹرز کا بھی ہو سکتا ہے، درخواست گزار نے کہا ڈاکٹر یاسمین راشد نے کالے کوٹ کے تقدس کو پامال کیا، ڈاکٹر یاسمین راشد کا بیان ٹی وی پر نشر ہوا۔ درخواست گزار نے کہا ڈاکٹر یاسمین راشد کے بیان سے میرے سمیت تمام وکلاء کی ساکھ متاثر ہوئی، عدالت ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔