کوڑے دان سے خاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد

کوڑے دان سے خاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشترکالونی(عابد چودھری) نشترکالونی میں کوڑا دان سے خاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے ٹانگیں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے اٹاری سروبہ کے قریب کوڑے دان سے نامعلوم خاتون کی کٹی ہوئیں ٹانگیں برآمد ہوئیں، ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے خاتوں کی ٹانگیں کاٹ کر کوڑا دان میں پھینکیں جبکہ خاتون کے دھڑ کی تلاش جاری ہے۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں،خاتون کے باقی دھڑاورملزمان کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

دوسری جانب ہربنس پورہ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق جبکہ 2افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔

ہربنس پورہ کے علاقے کے رہائشی سید قمر عباس عرف بودی کا اپنی بہنوں کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا گزشتہ روز بودھی شاہ کی بہنوں ، بہنوئی اور بھانجوں سے جائیدادکے حصہ پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر بودی شاہ نے پسٹل نکال کر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجہ میں دو بھانجے عامرشاہ اور ذوالقرنین شاہ بہنوئی علی اظہر شاہ شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری علاج معالجہ کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں بہنوئی علی اظہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ،باقی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Shazia Bashir

Content Writer