ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرج ہالز ایسوسی ایشن کا ایس او پیز کے تحت کاروبار کرنے کی اجازت کا مطالبہ

 میرج ہالز ایسوسی ایشن کا ایس او پیز کے تحت کاروبار کرنے کی اجازت کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی) میرج ہالز اونرز ایسوسی ایشن ، لاہور ریسٹورنٹس یونٹی اور لاہور سپر سٹورزایسوسی ایشن نے  چیمبر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، لاہور ریسٹورنٹس یونٹی اور میرج ہالز ایسوسی ایشن نے ایس او پیز کے تحت کاروبار کرنے کی اجازت کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ریسٹورنٹس یونٹی، میرج ہالز اونرز ایسوسی ایشن اور لاہور سپر سٹورز ایسوسی ایشن کے عہدیدران نے چیمبر قائدین صدر عرفان اقبال شیخ،سینئر نائب صدر علی ہسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔  چیئرمین لاہور ریسٹورنٹس یونٹی عامر رفیق قریشی نے کہا کہ تین ماہ سے بزنس بند ہونے کے باعث معاشی طور دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
میرج ہالز اونرز ایسوسی ایشن کے صدرمیاں الیاس نے کہا کہ 70 روز سے کاروبار بند ہے مگر کروڑوں روپے کرایوں، تنخواہوں اور ٹیکسز کی مد میں ادا کیے اب سکت ختم ہوگئی ہے۔ میرج ہالز فوری کھولے جایئں  جبکہ لاہور سپر سٹورز ایسوسی ایشن کے صدر احمد نواز نے کہا کہ سپر سٹورز کا دورانیہ رات نو بجے تک بڑھایا جائے۔
لاہور ریسٹورنٹس یونٹی ، میرج ہالز اونرز ایسوسی ایشن اور لاہور سپر سٹورز ایسوسی ایشن نے کہا کہ اب بھی حکومت نے ان کے مطالبات نہ مانے تو ملکی معشیت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا اور لاکھوں افراد روزگار سےمحروم ہوجائیں گے۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کی زیرصدارت اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں ریسٹورنٹس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش کرے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کہا گیا کہ پنجاب میں مارکیٹوں، شاپنگ مالز کے اوقات کار صبح نو سے پانچ بجے ہوں گے۔ مارکیٹیں، بازار اور شاپنگ مالز کو ہفتہ میں چار دن کام کی اجازت ہوگی۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور بازار بند رہیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer