ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں گھر لینے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں گھر لینے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) بے گھر لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم آئندہ تین ماہ کے اندر لاہور میں شروع کردی جائے گی، منصوبے کے خدوخال طے کرنے کے لیے 7 کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔

لاہور میں ہاؤسنگ منصوبے کے لیے تین جگہیں فائنل کرلی گئی ہیں، برکی روڈ، فیروز پور روڈ اور وحدت روڈ پر ہاؤسنگ منصوبے کا آغاز کیا جائے گا، ہاؤسنگ منصوبے کے خدوخال طے کرنے کے لیے 7 کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وحدت روڈ پر فلیٹس بنائے جائیں گے جبکہ برکی اور فیروز پور روڈ پر تین سے پانچ مرحلہ کے گھر بنائے جائیں گے، منصوبے کی ابتدائی بریفنگ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دے دی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer