ہوائی فائرنگ کرنیوالے منچلوں کی تعداد بڑھنے لگی، 4 ملزمان گرفتار

ہوائی فائرنگ کرنیوالے منچلوں کی تعداد بڑھنے لگی، 4 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر میں ہوائی فائرنگ کرنے والے منچلوں کی تعداد بڑھنےلگی، مصری شاہ پولیس نے سرعام فائرنگ کرکے وڈیو سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے والےچار ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتاری کا ڈرنہ ہی سزا کا خوف، ہوائی فائرنگ سے خوف ہراس پھیلانے والےمنچلوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا، مصری شاہ پولیس نےمیثم، اسد جاوید، عمر فاروق اور راشد نامی نوجوان کوگرفتارکرلیا، ملزمان ہوائی فائرنگ کی وڈیوبنا کرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اورگولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، گزشتہ رات باغبانپورہ پولیس نے بھی ہوائی فائرنگ کرنے والے2 نوجوانوں کوگرفتارکیا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer