بادامی باغ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ

بادامی باغ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) بادامی باغ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے عید کی شاپنگ کرنے جانے والی خاتون جاں بحق ہوگی، ورثاء نے حادثے کے خلاف سڑک پر  ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔

بادامی باغ پولیس کے مطابق کھوکھر روڈ پر 45 سالہ خاتون تسلیم اپنے بھتیجے کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ تیز رفتار ٹرالر  نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی  جبکہ  ٹرالرکا ڈرائیورموقع سے فرار ہو گیا۔

متوفی خاتون کے ورثاء نے حادثے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا,  پولیس کی طرف سے ملزم کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد ورثاء نے احتجاج ختم کر دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer