ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ہاوسنگ سوسائٹی، تاجر تنظیموں کی مسلم لیگ ن تاجرونگ میں شمولیت

پنجاب ہاوسنگ سوسائٹی، تاجر تنظیموں کی مسلم لیگ ن تاجرونگ میں شمولیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:فیصل ٹاؤن ایل ڈی اے فلیٹس اور پنجاب ہاوسنگ سوسائٹی کمرشل زونز کی تاجر تنظیموں نے مسلم لیگ ن تاجرونگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ ایوان وزیراعلی آٹھ کلب میں تقریب حلف برداری، مشیر وزیراعلی محمد علی میاں نے حلف لیا۔

تاجروں کی تقریب حلف برداری میں جنرل سیکرٹری پنجاب زبیر انصاری،جنرل سیکرٹری لاہور شاہد نذیر ،آغا ذوالفقار،بابر اسماعیل بٹ،میاں ریاض، عمر جاوید بٹ، اشفاق بٹ اورعامر سہیل سمیت دیگر تاجرشریک ہوئے۔ مشیر وزیراعلی پنجاب محمد علی میاں نے ن لیگ تاجرونگ کی ایگزیکٹیو باڈی کے عہدیدران کے ہمراہ تاجرتنظیموں سے حلف لیا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو تاجروں سے سیلزٹیکس کا ریکارڈ طلب کرنے سے روک دیا
محمد علی میاں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کرتی ہے، شاہد نذیر، زبیر انصاری سمیت دیگر تاجروں نے الیکشن دوہزار اٹھارہ میں مسلم لیگ ن کی جیت کے عزم کا اظہار کیا۔