ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون نے شیر کا بچہ گود لے لیا

خاتون نے شیر کا بچہ گود لے لیا
کیپشن: City42 - African Lion Cub
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فضہ نور) آپ نے انسانی بچے گود لینے کا تو سنا ہوگا مگر آج یہ خبر پڑھ کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ ایک خاتون نے شیر کا بچہ گود لے لیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔شادباغ میں ڈولفن فورس کی فائرنگ سے راہگیر نوجوان جاں بحق

زو سفاری لاہور کے  ننھے شیر کی زندگی بچانے کے لئے ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر مدیحہ نے  شیر کا بچہ گود لےلیا ، لیڈی ڈاکٹر خوراک کے ساتھ ساتھ اسکی تمام ضروریات کا خیال رکھتی ہیں، یہ بچہ افریقن نسل کا ببر شیر ہے جس کی عمر تقریبا ایک ماہ ہے جسے اس کی ماں نے پیدا تو کیا لیکن دیکھ بھال نہ کی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔لاہوریوں نے گرمی کا توڑ نکال لیا

واضح رہے کہ اس ننھے شیر سے قبل بھی کئی شیر مائوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ملنے پر ہلاک ہوچکے ہیں تاہم زو سفاری لاہور کی تاریخ میں پہلی بار انتہائی نگہداشت میں کسی شیر کو پالا جا رہا ہے۔