ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کی پہلی پرواز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی

پی آئی اے کی پہلی پرواز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 785 لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی ۔

پرواز کا استقبال لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر جناب ڈاکٹر فیصل نے کیا۔ اس موقع پر لندن ہیتھرو ائیرپورٹ کو پاکستان اور برطانیہ کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کا کیک کاٹا گیا ۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے ہائی کمشنر نے پی آئی اے کی پرواز کو اہم سنگ میل قرار دیا۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پی آئی اے کی پرواز پاکستانیوں کی دل کی آواز ہے اور اس کو بڑھنا چاہیے۔ 

ترجمان  ہیتھرو ائیرپورٹ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا ہمارے ساتھ 7 دہائیوں پر مشتمل رشتہ ہے۔ پی آئی اے کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں آج ہمارا پرانا دوست واپس آگیا۔