ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی ایس ایل الیون کے آج کے دوسرے اہم میچ میں کراچی کنگز  نے لاہور  قلندرز کو 4  وکٹوں  سے  شکست سے دے دی ۔ 

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز  نےکراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندر ز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20  اوورز میں 9 وکٹ پر 128رنز بنائے۔عبداللہ شفیق نے 33 اور حسیب اللہ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے معین علی، میر حمزہ اور ایڈم زمپا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ 

کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کنگز کی جانب سے محمد وسیم نے 38 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ سعد بیگ اور معین علی نے 18،18 رنز بنائے۔

قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان ) فخر زمان ، محمد نعیم، عبد اللہ شفیق ، پرویز حسنین ایمون، حسیب اللہ خان ، سکندر رضا، اسامہ میر، حارث رؤف ،مستفیض الرحمن اور  عبید شاہ شامل ہیں۔  

کراچی کنگز میں ڈیوڈوارنر (کپتان)، محمد وسیم ، سلمان آغا، سعد بیگ، معین علی، خوشدل شاہ ، اعظم خان ، عباس آفریدی ، حسن علی ، ایڈم زمپا اور میر حمزہ ٹیم میں شامل ہیں۔