ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں پی ایس ایل 11 کے میچز ، سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور میں پی ایس ایل 11 کے میچز ، سکیورٹی ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں پی ایس ایل 11کے میچز کیلئے پولیس نےسیکورٹی اپ گریڈ کردی ہے۔ 

ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق پی ایس ایل الیون کے سلسلے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔آج ہونے والے دونوں میچز کی سکیورٹی اپ گریڈ کردی گئی ہے ۔

ترجمان نے بتایا کہ  ایس پی ڈولفن لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کی ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے ملاقات کی ،اور ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو بریفنگ و ہدایات جاری کیں۔ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران گاڑیوں کی درست سمت، سٹینڈنگ پوزیشن سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ایس پی ڈولفن نے نجی ہوٹل کے اطراف سکیورٹی انتظامات کا  جائزہ لیا۔ٹیم کی موومنٹ سے قبل روٹس کی سکیورٹی بھی چیک کی اور روٹ کے علاوہ وزیبلٹی ٹیموں کی چیکنگ بھی اُنہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔