انور عباس : اسلام آباد میں ہونے والا پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا ۔
پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ یہ مشاورت نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر منعقد کی گئی، مشاورت کے دوران وزرائے خارجہ نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہا۔
اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیسل، ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
اسلام آباد میں وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد سعودی عرب اور ترکیہ کے وزیر خارجہ واپس روانہ ہوگئے