ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں دودھ اور دہی کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری

شہر میں دودھ اور دہی کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارباز خان:: شہر میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بے قابو اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

سرکاری قیمت کے مطابق دودھ کی فی لیٹر قیمت 170 روپے مقرر ہے، تاہم مختلف علاقوں میں دودھ 230 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب دہی کی قیمت مقرر نہ ہونے کے باعث دکاندار من مانے دام وصول کر رہے ہیں اور دہی 240 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کی عملداری نہ ہونے سے وہ مہنگا دودھ اور دہی خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ دودھ فروش سرکاری ریٹ لسٹ کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔