ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا معاہدہ، ایران نے علیحدگی پر غور شروع کر دیا

ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا معاہدہ، ایران نے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم یھیلاؤکے معاہدے این پی ٹی سے علیحدہ ہونے کے لیے سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق اقدام کا مقصد آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے بھیس میں امریکا اور اسرائیل کو ایران کی مزید جاسوسی سے روکنا ہے۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ سمیت متعلقہ ادارےاین پی ٹی سے ایران کےدستبردارہونے پر غورکر رہے ہیں۔

  واضح ہو چکا ہےکہ ایران کے این پی ٹی میں رہنے کا جواز ہی نہیں بچا۔

 ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ این پی ٹی کےتحت آئی اےای اےکویقینی بناناہےکہ ایران کوپرامن نیوکلیئرٹیکنالوجی اورآلات تک رسائی ملے۔

 ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے ایٹمی بجلی گھروں پر حملے کیے جا رہے ہیں اورآئی اے ای اے اس کی مذمت تک نہیں کر رہی۔