ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنٹرل ریجن میں بارش، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر احتیاطی ہدایات جاری

سنٹرل ریجن میں بارش، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر احتیاطی ہدایات جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: سنٹرل ریجن کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ڈرائیونگ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے ایم ٹو پر لاہور، کوٹ مومن، سیال موڑ اور شیخوپورہ کے مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم تھری پر شرقپور، ننکانہ اور مرید والا تک متعدد مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور-سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بھی بارش ہو رہی ہے، جبکہ قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پتوکی اور اوکاڑہ کے علاقوں میں بوندا باندی کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر ناگزیر ہو تو احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ڈرائیور حضرات رفتار کم رکھیں، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھیں، ہیڈلائٹس آن رکھیں اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔