ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈیا کے ساتھ اور کون کون سے ملک پاکستانیوں کے ساتھ عید کریں گے

انڈیا کے ساتھ اور کون کون سے ملک پاکستانیوں کے ساتھ عید کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان دنیا میں اکیلا ملک نہیں جہاں کل اتوار کے روز یکم شوال کو عید نہیں ہو رہی۔  آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں بھی  شوال کا  آغاز آج کی بجائے کل اتوار کی شام کیا جائے گا اور عید الفطر  پیر کو ہوگی۔ انڈیا اور ایران بھی عید پیر کے روز کرنے میں پاکستان کے ساتھ شامل ہو گئے۔

برونائی، انڈونیشیا اور پاکستان میں عید تو  31 مارچ کو ہو گی لیکن یہ فرق بہرحال ہے کہ وہاں مسلمان  30 روزے رکھنے کے بعد عید کریں گے اور پاکستان میں مسلمان  29 روزے رکھ کر ہی عید منائیں گے۔

آج ہفتے کی رات تک برونائی دارالسلام، انڈونیشیا اور بعض دوسرے ملکوں میں متعلقہ اداروں اور حکومتوں نے کہا ہے کہ چونکہ آج شام  شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لئے  عیدالفطر  پیر  کے روز منائی جائے گی۔

آسٹریلیا نے عید الفطر کا پہلا دن  پیر  31 مارچ کو ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

 آسٹریلوی فتویٰ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ سوموار 31 مارچ 2025 کو آسٹریلیا میں عید الفطر کا پہلا دن ہو گا۔

 فلکیاتی اعداد و شمار اور شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت کی بنیاد پر فلکیاتی رصد گاہوں اور ہلال دیکھنے میں مہارت رکھنے والے سائنسی اداروں سے مشورہ کرنے کے بعد، آسٹریلیا کے مسلمانوں کی فتویٰ کونسل نے تصدیق کی کہ شوال کا چاند 29 مارچ 2025 بروز ہفتہ، سڈنی کے وقت (AEST) کی رات 9:57 پر پیدا ہوگا اور پرتھ کے وقت (AWST) کی شام 6:57 پر سورج غروب ہونے کے بعد پیدا ہوگا۔ چونکہ نیا چاند غروب آفتاب سے پہلے نظر نہیں آئے گا، اس لیے شوال اس دن شروع نہیں ہو سکتا۔

اس کے نتیجے میں، رمضان کا مہینہ  30 دن  کا  ہو جائے گا، اتوار، 30 مارچ 2025 کو، مقدس مہینے کا آخری دن ہوگا۔

 انڈونیشیا میں چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے بعد وہاں پر عید الفطر پیر کے روز ہوگی۔

 اسی طرح ملائیشیا، آسٹریلیا اور برونائی میں عید سوموارکو ہوگی۔

ایران اور انڈیا

ایران اور انڈیا میں بھی علماؤں کو چاند نظر نہیں آیا۔ ان دونوں ممالک کے با اختیار علما نے اعلان کیا ہے کہ ان ملکوں میں شوال کا چاند نہیں آیا جس کے سبب عید الفطر 31 مارچ پیر کو منائی جائے گی۔

 ایران نے اعلان کیا  کہ شوال کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔

 پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے یلے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اتوار کو ہوگا۔ 

 شوال کے چاند کی پیدائش آج  سہ پہر3 بجکر 58 منٹ پر ہوگئی تھی۔ پاکستان میں رمضان کی اولین تاریخ بھی متنازعہ رہی کیونکہ دنیا کے بہت سے ملکوں میں پہلا روزہ افطار کیا جا رہا تھا تو پاکستان کے علما آسمان پر چاند تلاش کر رہے تھے۔  اب جب عالمِ اسلام کے مرکز سعودی عرب سمیت بہت سے ملکوں میں کل عید کی نماز پڑھنے کے بعد عید کی تقریبات کی جا رہی ہوں گی تو پاکستان میں علما آسمان  پر چاند تلاش کر رہے ہوں گے تاکہ اسے دیکھ کر مسلمانوں کو عید کرنے کی اجازت دے سکیں۔

کل  30 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 37 گھنٹے ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی بلندی 14 ڈگری ہونے کا امکان ہے۔