ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوش قسمت مسلمانوں نے شوال مکرم کا چاند دیکھ لیا

خوش قسمت مسلمانوں نے شوال مکرم کا چاند دیکھ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   سعودی عرب میں خوش قسمت مسلمانوں نے شوال مکرم کا چاند دیکھ لیا۔

 سرکاری طور پر چاند دیکھے جانے کی شہادتیں جمع کی گئیں۔ کچھ دیر مین سرکاری سطح پر عید الفطر کل  اتوار کے روز ہو گی۔

سٹی42 نے  27 مارچ کو اپنی خبر میں نشان دہی کی تھی کہ  29 مارچ کو سعودی عرب میں شوال مکرم کا چاند دیکھنے کی سعی کی جائے گی اور عید الفطر  30 مارچ کو ہو سکتی ہے۔ 

سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مکہ، مدینہ، تبوک اور دمام سمیت 10سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے آج شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

مملکت میں چاند نظر آگیا جس کے بعد عید الفطر کل ہوگی۔  سعودی عرب کے تمیر رصدگاہ میں شوال کا چاند نظر آیا۔ 

سعودی عرب میں چاند کے باضابطہ اعلان کا انتظار کیا جارہا ہے اور سپریم کورٹ اعلان کرے گی۔

یہ بریکنگ سٹوری ہے جو ابھی ڈیویلپ ہو رہی ہے۔