ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کا عمان  کے سلطان سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کا عمان  کے سلطان سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عمان کے سلطان، عزت مآب ہیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نےگفتگو کے دوران پاکستان اور عمان کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی قربت پر مبنی تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے پاکستان کے وزیر تجارت کے مسقط کے حالیہ کامیاب دورے پر اطمینان کا اظہار کیا، جس سے دونوں فریقین میں  باہمی تعاون سے  شراکت کے نئے مواقع تلاش کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ وزیراعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی.

عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق نے وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔