ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاند دیکھنے کیلئے ڈرونز کا استعمال

چاند دیکھنے کیلئے ڈرونز کا استعمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات میں چاند دیکھنے کیلئے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔ 

سعودی عرب سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں جہاں آج 29 واں روزہ ہے، وہیں عید الفطر کا چاند تلاش کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے خلیجی ممالک میں عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات میں ڈرونز کے ذریعے چاند دیکھا جائے گا۔ 

سعودی عرب میں چاند دیکھنے کی شہادتیں عدالت میں جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔ 

پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں عید کا چاند کل دیکھا جائے گا اور ممکنہ طور پر دنیا کے زیادہ تر ممالک میں عید ایک ہی دن یعنی بروز پیر 31 مارچ کو ہوگی۔ 

انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، آسٹریلیا اور بنگلادیش میں چاند نظر نہ آنے کے باعث پیر کے روز عید ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔