ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ عید سکیورٹی پلان سامنے آگیا، سخت پابندیاں عائد

لاہور؛ عید سکیورٹی پلان سامنے آگیا، سخت پابندیاں عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک/وقاض احمد: ہوائی فائرنگ گھناؤنا جان لیوا عمل، محفوظ رمضان، محفوظ عید” سیکورٹی پلان میں ہوائی فائرنگ کی روک تھام اولین ترجیح، عید پر قانون شکنوں سے نمٹنے کے لئے لاہور پولیس کے خصوصی دستوں کی تشکیل دے دی گئی۔
ڈالہ کلچر،اسلحہ نمائش،ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، گرفتاریاں جاری ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ تین ماہ کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے 176 ملزمان جیل جا چکے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فائرنگ کرتے ملزمان سے 19رائفلزو بندقیں، 133 پسٹلز برآمد کیے گئے، ناجائز اسلحہ، ہتھیاروں کی نمائش پر 2362 مقدمات درج کیے گئے۔
ملزمان سے 21 کلاشنکوف، 130 رائفلز، 84 بندوقیں بھی برآمد کی گئی، ملزمان سے 2083 پسٹلز اور 10 ہزار 603 گولیاں برآمد کی گئیں۔
سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش کے خلاف سائبر سکواڈ کام کر رہا ہے،ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کسی معصوم کی جان لی سکتی ہے،ہوائی فائرنگ کی اندھی گولیاں کئی گھر اجاڑ چکی ہیں۔

 دوسری جانب لاہور میں ڈولفن سکواڈ کی سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی، ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ اہم تجارتی مراکز، مارکیٹوں، بازاروں کے اردگرد خصوصی پٹرولنگ رکھیں۔
ڈولفن سکواڈ کا پتنگ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 48گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 49 ملزمان گرفتار کئے۔
ڈیفنس، مال روڈ،کینال روڈ، جیل روڈ،بند روڈ و دیگر علاقوں سے 44 ون ویلرز گرفتار، پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ میں ملوث 5 ملزمان کو ساندہ، اڈہ پلاٹ، برکی سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ڈولفن کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں، پمپ ایکشن، گولیاں و میگزینز برآمد ہوئے، ملزمان کارروائی کیلئے گلبرگ، غالب مارکیٹ، ریس کورس، نصیر آباد و دیگر کے حوالے کردیا گیا۔