ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورمیں میں کمسن چور متحرک، گلی میں کھڑی موٹر سائیکل لے اڑا

 لاہورمیں میں کمسن چور متحرک، گلی میں کھڑی موٹر سائیکل لے اڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہورمیں کم سن بچے بھی چوریاں کرنے لگے، شاہدرہ ٹاؤن میں کم سن چور گلی میں کھڑی موٹر سائیکل لے اڑا.

تفصیلات کےمطابق شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں موٹر سائیکل چوری کی واردات پیش آئی، کم سن چور گلی میں کھڑی موٹر سائیکل لے اڑا، واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی میں کم سن چور کا چہرہ واضح ہے، سی سی ٹی وی میں کم سن چور کو موٹر سائیکل لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

چوری شدہ موٹر سائیکل شہری ماسٹر حفیظ کی ہے، ماسٹر حفیظ کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل گلی میں کھڑی کی، چند منٹ بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی، شہری میں اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ میں درخواست جمع کروادی۔