ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر شراب کی سپلائی کا منصوبہ ناکام، 120بوتلیں برآمد، ملزم گرفتار 

عید پر شراب کی سپلائی کا منصوبہ ناکام، 120بوتلیں برآمد، ملزم گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:  بھاٹی گیٹ پولیس نے دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عید کے موقع پر شراب کی سپلائی کرنے والے ملزم عمیر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عمیر سے لاکھوں روپے مالیت کی 120 بوتلیں شراب اور کین برآمد کی گئیں۔

ملزم عمیر شراب کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ اور گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتا تھا تاکہ شراب کی غیر قانونی سپلائی چھپانے میں کامیاب ہو سکے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

ایس پی سٹی نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔