آصفہ بھٹو   کی قومی اسمبلی میں موجودگی سے محسوس ہو گا کہ  شہید بی بی کا عکس وہاں موجود ہے

Asifa Bhutto Zardari, City42, Nisar Khoro, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان  پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو  اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے  آصفہ بھٹو زرداری کو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اور شہید بینظیر بھٹو کے قریبی معاون نثار کھوڑو نے اپن تہنئیتی پیغام میں  کہا کہ  آصفہ بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی  میں موجودگی سے شھید بینظیر بھٹو کے عکس کی موجودگی محسوس ہوگی۔

 نثار کھوڑو کی صوبائی اسمبلی کے حلقے دادو سے زبیر جونیجو کو بھی بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

آصفہ بھٹو زرداری کےرکن قومی اسمبلی منتخب ہونےپر وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے بھی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری کا پارلیمانی سیاست کا آغاز جیالوں کےلیے بہت خوشی کا باعث ہے۔ 


محترمہ بےنظیر بھٹو کی رواداری آصف زرداری کی بہادری آصفہ بھٹو زرداری کی شخصیت کا خاصہ ہےضیاالحسن لنجار

آصفہ بھٹو بلاول بھٹو پاکستان کےنوجوانوں کےلیےامید کی کرن ہیں وزیر داخلہ سندھ


پارلیمانی سیاست کا آغاز شہید بےنظیر آباد سےکرنےپر آصفہ بھٹو کےشکر گزار ہیں ضیاالحسن لنجار