لالی ووڈ کی نئی ٰایکشن فلم " دادل "کا نیا ٹریلر ریلیز

لالی ووڈ کی نئی ٰایکشن فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لالی ووڈ کی نئی ٰایکشن تھرلر  فلم " دادل "کا نیا  ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم "دادل" عید الفطر پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ، جس کی کاسٹ میں معروف اداکار محسن عباس حیدر ، سونیا حسین،شمعون عباسی ،عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر فنکار شامل ہیں.

 فلم کے ہدایتکار ابو علیحہ ہیں جن کی حال ہی میں فلم "شاٹ کٹ"ریلیز ہوئی  تھی، فلم دادل کے پہلے ٹیزر  نے ہی مداحوں میں ہلچلی مچادی،ایکشن سے بھرپور اس فلم میں محسن عباس پولیس آفسر کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ سونیا حسین ایک سیریل کلر کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

Bilal Arshad

Content Writer