ویب ڈیسک: کورونا وائرس میں اضافہ بتدریج جاری،چوبیس گھنٹوں میں 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 21 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا وائرس میں مبتلا 12 مریض سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
لاہور شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔