پاکستان بار کونسل ’’از خود نوٹس ‘‘سے متعلق بل پاس کرنے پر حکومت کی معترف

پاکستان بار کونسل ’’از خود نوٹس ‘‘سے متعلق بل پاس کرنے پر حکومت کی معترف
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان بار کونسل  عدالتی اصلاحات بل2023  کے حوالے سے حکومت کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے ۔

 تفصیلات کےمطابق پاکستان بار کونسل نے ’’از خود نوٹس ‘‘سے متعلق بل پاس کرنے پر حکومت کی تعریف  کر دی ہے ، پاکستان بار کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ از خود نوٹس کے اختیار سے متعلق قومی اسمبلی سے بل پاس کرنا قابل ستائش ہے،از خود نوٹس میں اپیل کا حق دیا گیا ہے جو کہ پاکستان بار کونسل کا مطالبہ تھا۔ 

 بارکونسل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اپیل 14روز کے اندر سماعت کیلئے مقرر کرنے سے عوام اور سائلین کی داد رسی ہوگی،لائیرز پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بل 2023 پاس کرنے پر بھی حکومت کے شکرگزار ہیں،امید ہے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ بھی بل پاس کر کے اسے قانون کی شکل دے گی،وکلا کے تحفظ اور فلاح کیلئے بل کی منظوری لازمی تھی۔