بھارتی اداکارہ آکانکشا دوبے کی خودکشی سے قبل کی ویڈیو منظرعام پرآگئی

 بھارتی اداکارہ آکانکشا دوبے کی خودکشی سے قبل کی ویڈیو منظرعام پرآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف بھارتی اداکارہ آکانکشا دوبے کی بنائی گئی خودکشی سے قبل کی ویڈیو  منظر عام پر آچکی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بھارتی اداکارہ آکانکشا دوبے نے مبینہ طور پر خودکشی کی تھی، البتہ ان کی خودکشی کرنے سے چند گھنٹے پہلے کی ویڈیو منظرعام پر آچکی ہے،  ویڈیو میں اداکارہ کو منہ پر ہاتھ رکھ کر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

آکانکشا دوبے کی موت کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ ایک قتل ہے، تاہم اس حوالے سے بھارتی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ 25 سالہ اداکارہ آکانکشا دوبے اپنی آنے والی نئی فلم کے یونٹ کے ساتھ وارانسی کے ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں اور فلم کی عکس بندی میں مصروف تھیں۔گزشتہ روز بھارتی اداکارہ اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔

Bilal Arshad

Content Writer