اقوام متحدہ امن مشن کانگو ،پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افسران و جوان شہید   

Pak army Helicopter,united nations
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،حادثے میں پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں سمیت امن مشن پر معمور 8 اہلکار شہید ہو گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا پوما ہیلی کاپٹر نگرانی مشن پر تھا، حادثے میں پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں سمیت امن مشن پر معمور 8 اہلکار شہید ہو گئے، پاک ایوی ایشن یونٹ اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں 2011 سے تعینات ہیں.

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔شہداء میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان ،ہیلی کاپٹر پائلٹ میجر سعد نعمانی، شریک پائلٹ میجر فیضان علی ،فلائٹ انجنئیر نائب صوبیدار سمیع اللہ خان شامل ہیں، جبکہ حادثے میں کریو چیف حوالدار محمد اسماعیل اور گنر لانس حوالدار محمد جمیل بھی جام شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نےہمیشہ عالمی برادری میں ذمہ دارانہ کرداراداکیاہے،پاکستان یو این امن مشنزمیں فروغ امن میں بڑھ چڑھ کرکرداراداکررہاہے اورہمارےامن دستوں نےہمیشہ چیلنجنگ کاٹاسک انجام دیئے۔