فری فائر پاکستان لیگ  کا لاہور میں ہونے والا گرینڈ فائنل ایونٹ،فاتح کون؟

Free fire,final event
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فری فائر پاکستان لیگ  کا لاہور میں ہونے والا گرینڈ فائنل ایونٹ ، ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
فری فائر پاکستان لیگ کا فائنل'' ہاؤس آف بلڈ'' ٹیم نے جیت لیا ۔ ای اسپورٹس کی پاکستان میں  بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بعد پاکستان میں نوجوان تیزی سے ای اسپورٹس کی طرف راغب ہونے لگے ۔ فائنل کے علاوہ فری فائر پاکستان لیگ کی ٹاپ بارہ ٹیموں میں ایک کروڑ روپے کے نقد انعامات تقسیم  کئے گئے جبکہ ان ٹیموں کو ان فنکس موبائل فونز کے 35 لاکھ روپے کے انعامات بھی دئیے گئے ۔ فری فائر پاکستان کے کنٹری میننجر بن نوگیان نے فاتح ٹیموں میں انعاما ت تقسیم کئے۔ 
 یادرہے فری فائر ورلڈ سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی فاتح ٹیم کا فیصلہ کرنے کے لیے 7 فائنل میچ کھیلے گئے۔ تقریب تقسیم انعامات سے اسپورٹس لیڈ پاکستان کے حمزہ ہاشمانی ،فلک گوندل،  پی آر ،کمز لیڈ  اور ان فنکس پاکستان کے سی ای او جوئی ہو نے بھی  خطاب کیا۔