یوٹیلٹی سٹورز سے  خریداری کرنیوالے شہریوں کے لئے پریشان کن خبر

Utility stores,Ramadan
کیپشن: Utility store
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان المبارک کا خالی ریک سے استقبال ، درجہ اول گھی ، آئل اور سبسڈائزڈ گھی کی قلت ، بیشتر سٹورز پر آٹے کی سپلائی بھی ممکن نہ بنائی جا سکی۔ خریداری کے لیے آنے والے شہری مایوس لوٹنے لگے۔
رمضان المبارک کی آمد آمد ہے لیکن یوٹیلٹی سٹورز بنیادی اشیائے ضروریہ سے خالی پڑے ہیں۔ شہر کے بیشتر یوٹیلٹی سٹورز پر درجہ اول گھی اور تیل کے علاوہ سبسڈائزڈ سستا گھی دستیاب نہیں ہے۔
یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی سپلائی بھی ممکن نہیں بنائی جا سکی، خریداری کے لیے آنے والے صارفین مایوس لوٹ رہے ہیں۔
شہریوں نے تبدیلی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قلت کا فوری نوٹس لیا جائے اور رمضان المبارک سے قبل ان کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔