ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الہی کی نامزدگی، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کااجلاس پھرطلب

پرویز الہی کی نامزدگی، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کااجلاس پھرطلب
کیپشن: PTI Ijlas Today
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر سیاسی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے.اس کے علاوہ وزیراعظم اتحادیوں اور  منحرف ارکان سے رابطوں سے متعلق سیاسی کمیٹی کو نئے ٹاسک دیں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد استعفیٰ پیش کیا، جس کے بعد مسلم لیگ ق کی جانب سے  وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ان کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔