شادی کی تقریب میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آگیا

 شادی کی تقریب میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) داروغہ والا میں گھریلو رنجش پر داماد نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکے سسر اور سالے کو زخمی کر دیا،فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون بھی زخمی ہوئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ہربنس پورہ پولیس کے مطابق داروغہ والا میں شادی کی تقریب کے دوران شہری محسن کا اپنے سسر نصیر احمد اور سالے حسنین کے ساتھ جھگڑا ہوگیا جس پر  ملزم نے فائرنگ کرکے سسر اور سالے کو زخمی کردیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر طاہرہ نامی خاتون بھی زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو ٹیموں کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ، ملزم کو موقع سے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیاہے۔
ایک اور واقعے میں چور سبزہ زار میں نوبیاہتا جوڑے کے گھر کا صفایا کر گئے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔چوری کی واردات سبزہ زار این بلاک کے رہائشی خواجہ ضیغم کے گھر پر گزشتہ روز ہوئی، جہاں اہل خانہ کی عدم موجودگی کے دوران نامعلوم چور گھر کا صفایا کر گئے۔ متاثرہ شہری کے مطابق چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے