وزیر اعلیٰ پنجاب،گورنر ملاقات ،دونوں اسلام آباد روانہ

وزیر اعلیٰ پنجاب،گورنر ملاقات ،دونوں اسلام آباد روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : کورونا وائرس پر حکومتی اقدامات،وزیراعلی اور گورنر کے درمیان ملاقات، وزیراعظم سے ملاقات کے لیےدونوں اسلام آباد روانہ ہوگئے۔


گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی لاہور ایئرپورٹ پرملاقات ہوئی،ملاقات میں کورونا وائرس کےپھیلاو کو روکنے کے لیےکیےجانےوالے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنمائوں نےاس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ پوری قوم متحد ہوکرکورونا کو شکست دے گی ۔

گورنراور وزیراعلیٰ کے درمیان اس بات پراتفاق رائے پایا گیا کہ عوام کو کورونا سے بچانےکیلئے تمام وسائل استعمال کیےجائیں گے،انہوں نےکوروناسے بچائو کیلئےعوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل بھی کی،جس کے بعد گورنر اور وزیراعلی پنجاب وزیراعظم سے ملاقات کے لئے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔


 یاد رہے سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کورونا میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1528 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مزید ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہے۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 557 ہے جس کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزارت صحت پنجاب نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بھی کر دی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer