خدا معاف کردے

خدا معاف کردے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں بند ہوئے سات روز ہو گئے آج صبح میں گھر سے سیر کےلئے باہر نکلا سوائے میرے دور دور تک کوئی نہ تھا، کسی کی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی، پرندے آزاد اڑ رہے تھے۔ درختوں کی شاخوں سے ان کے چہچہانے کی آوازیں آ رہی تھیں ان کو دیکھ کر آزادی کا احساس ہوا کہ آزادی کیا چیز ہے ہم سات روز سے گھروں میں بند رہنے سے کتنے پریشان ہیں۔

میرا ذہن ان کشمیری بھائیوں کی طرف چلا گیا جن کو کئی ماہ سے گھروں میں قید رکھا گیا ہے۔ میں سوچنے لگا ہم سات روز سے پریشان ہو گئے ہمارے دل پر اس وقت کیا گزر رہی ہے کبھی کسی ملک نے ان کشمیریوں کے بارے میں سوچا جو بھارتی ظلم برداشت کرتے کرتے شہید ہو گئے اور کچھ ابھی تک اس اذیت سے دوچار ہیں۔

مسلمانوں کا ذہن اس طرف کیوں نہیں گیا کیا ہمیں ان کشمیری بھائیوں کی آہ تو نہیں لگ گئی کیا ہمیں اس چیز کا سبق تو نہیں مل رہا کہ لاک ڈاﺅن کیا چیزہوتی ہے ان کو احساس دلایا جائے کہ لاک ڈاﺅن کیا ہوتا ہے کتنی اذیت سے گزرنا پڑتا ہے ۔افسوس ہم میں سے کوئی محمد بن قاسم تو نہ بن سکا اور نہ ہی کسی ملک نے اس ظلم کی طرف توجہ دی۔

آج کشمیری ہی لاک ڈاﺅن کی تکلیف برداشت نہیں کر رہے بلکہ پوری دنیا اس لاک ڈاﺅن میں مبتلا ہے یہ ہوتی ہے خدا کی پکڑ ۔جب سے ہوش سنبھالا ایسی صورتحال نہیں دیکھی جو اب دیکھنے کو مل رہی ہے خدا ہم سے ناراض ہوچکا ہے ورنہ ایسی صورتحال کہ اللہ کے گھر تک ویران ہوجائیں ایسا نہیں ہوسکتا جس قوم میں حقوق العباد اور حقوق اللہ کی تمیز ختم ہو جائے ایسی قوم پر اسی طرح عذاب نازل ہوتے ہیں جہاں صرف اپنے مفادات کوترجیح دی جائے ۔

ایک دوسرے کا حق ماریں سرعام ڈکیتیاں ہوں قتل کیے جائیں یتیموں کا حق مارا جائے ایک دوسرے پر بہتان لگائے جائیں خدا کے گھر جانے کی بجائے ایسی محفلوں کی طرف جائیں جہاں جانے سے اسلام ہمیں منع کرتا ہے اس قوم سے خدا ناراض نہیں ہوگا تواور کیا ہو گا۔ کورونا وائرس بھی پوری دنیا پر عذاب بن کر آیا ہے ہم لاکھ کوشش کر لیں اس وائرس سے بچنے کی کتنے ہی لوگوں کوگھروں میں بند کردیں کتنے ہی لاک ڈاﺅن کر لیں جب تک میراخدا راضی نہیں ہوگا ہم کچھ نہیں کرسکتے احتیاطی تدبیر کےساتھ ساتھ ہمیں خدا کوراضی کرنے کی ضرورت ہے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔

اب بھی وقت ہے یکجا ہو کر سجدے میں گر جائیں خدا کے حضور میں جھک کر اپنے گناہوں کی معافی مانگےں وہ خالق ہے ضرور ہمیں معاف کرے گا ۔ وہ تو کہتا ہے کہ تم گناہوں کی معافی مانگو میں معاف کروں گا ہمیں اس عذاب سے نکلنے کے لیے معافی مانگنی ہو گی۔ اگر ہم نے کوتاہی کی اپنی حرکات نہ چھوڑیں تو انجام آپ کے سامنے ہے آئیں خدا سے مل کر دعا کریں کہ خدایا! ہم گناہ گار ہیں ہمیں معاف کردے اللہ ہمارے گناہوں کو نہ دیکھ اپنی رحمت کودیکھ اگرتو