آصف علی زرداری کی گڑھی خدا بخش آمد، بھٹو خاندان کے مزار پر فاتحہ خوانی کی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  صدر مملکت آصف علی زرداری گڑھی خدا بخش پر بھٹو خاندان کے مزار پر فاتحہ خوانی کے لیے پہنچ گئے۔ 

صدر مملکت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بھٹو خاندان کے مزاروں پر حاضری دی۔ انہوں نے بھٹو خاندان کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔  آصف علی زرداری نے شہداء کے لیے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔  
 وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔