( علی ساہی ) کیمپ جیل میں علاج کی خاطرفیصل آباد جیل سے آنے والا پچیس سالہ قیدی ہارٹ اٹیک سے دم توڑگیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کیمپ جیل میں پچیس سالہ محمد رمضان نامی قیدی علاج کی خاطرتین ماہ قبل فیصل آباد سنٹرل جیل سے منتقل کیا گیا تھا۔ جیل حکام کے مطابق محمد رمضان کو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا جسے طبی امداد کیلئے سروسزہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبرنہ ہوسکا،رمضان کا تعلق چنیوٹ سے تھا، قتل کےالزام میں جیل میں آیا تھا۔
لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانےمنتقل کردیا گیا ہے۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی جائیگی۔