ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرونی قرض ادائیگی سے سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1.3 ارب ڈالر کی کمی

بیرونی قرض ادائیگی سے سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1.3 ارب ڈالر کی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 ارب 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر گھٹ کر 15 ارب 91 کروڑ 64 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کو ملٹی لیٹرل فنڈنگ کی مد میں 70 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جبکہ حکومت کے 1 ارب 70 کروڑ ڈالر کے کمرشل قرض بھی ری فنانس ہو چکے ہیں۔ سٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل قرضوں کی یہ رقم آئندہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں شامل ہو جائے گی۔

 دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 56 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

 اعداد و شمار میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں 1 ارب 26 کروڑ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 74 کروڑ ڈالر سے گھٹ کر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر رہ گئے۔