ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کے تبادلوں کا شیڈول تبدیل، درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی

اساتذہ کے تبادلوں کا شیڈول تبدیل، درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے تبادلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اب اساتذہ 5 جولائی تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق 7 سے 13 جولائی تک موصول ہونے والی درخواستوں کی تصدیق کا عمل مکمل کیا جائے گا، جبکہ 14 سے 18 جولائی کے دوران اعتراضات وصول کیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد 21 جولائی کو اساتذہ کے تبادلوں کے باضابطہ احکامات جاری کیے جائیں گے۔