ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات، آئینی عدالت نےسندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیدیا

ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات، آئینی عدالت نےسندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی آئینی عدالت نے سندھ سیکرٹریٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات کالعدم قرار دینے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کوآپریٹو کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ انتخابی تنازع ایک ماہ کے اندر نمٹایا جائے۔

وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جہاں دادرسی کا مؤثر فورم موجود ہو وہاں براہِ راست ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر نہیں کی جا سکتی۔عدالت نے واضح کیا کہ رٹ درخواستوں میں متنازع حقائق پر مبنی مقدمات کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، بلکہ ایسے معاملات میں مجاز فورم شواہد کی بنیاد پر حقائق کا تعین کرتا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کے مطابق آئینی دائرۂ اختیار میں ہائیکورٹس براہِ راست حقائق کا تعین نہیں کر سکتیں۔ اگر تنازع حقائق پر مبنی ہو تو شواہد ریکارڈ کرکے درست حقائق کا تعین مجاز فورم کی ذمہ داری ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ قانون کے مطابق سندھ سیکرٹریٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات کو مجاز فورم پر چیلنج کیا جا سکتا تھا، براہِ راست ہائیکورٹ میں نہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے انتخابات کالعدم قرار دے کر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔