جنید ریاض: مالی سال کے اختتام کے باوجود لاہور کے متعدد سرکاری سکولوں میں ترقیاتی منصوبے مکمل نہ ہو سکے۔ اضافی کلاس رومز، نئے ٹوائلٹس اور باؤنڈری والز کی تعمیر کئی تعلیمی اداروں میں تاحال جاری ہے۔
دستاویزات کے مطابق سٹریٹجک مینجمنٹ یونٹ کے تحت 73 سرکاری سکولوں میں 118 اضافی کلاس رومز کی تعمیر جاری ہے، جبکہ 67 سکولوں میں 124 نئے ٹوائلٹس کا کام بھی مکمل نہیں ہو سکا۔ اسی طرح 43 سرکاری سکولوں میں نئی چار دیواری کی تعمیر بھی تاحال زیر تکمیل ہے۔
حکام کے مطابق خطرناک قرار دیے گئے 135 سکولوں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور ان کی مرحلہ وار بحالی کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔ مزید برآں سٹریٹجک مینجمنٹ یونٹ کے تحت 106 سکولوں میں 296 اضافی کلاس رومز کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
ایجوکیشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے کلاس رومز اور بنیادی انفراسٹرکچر میں توسیع کا عمل جاری ہے، جبکہ سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا دائرہ بھی مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔