سٹی 42 : ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیت میں کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق 2300 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 936 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1972 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 67 ہزار 743 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر کم ہوکر 4065 ڈالر فی اونس ہے۔