ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید گرمی اور حبس: شربت اور لسی کے اسٹالز پر شہریوں کا رش

شدید گرمی اور حبس: شربت اور لسی کے اسٹالز پر شہریوں کا رش
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:شدید گرمی اور حبس نے لاہور کے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے، جبکہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے شہریوں نے شہر بھر میں قائم شربت، لسی اور گنے کے رس کے اسٹالز کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔ مختلف علاقوں میں ٹھنڈے مشروبات کے اسٹالز پر لوگوں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں شہری گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے مختلف مشروبات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

شہر میں گرمی بڑھتے ہی جگہ جگہ شربت، لسی اور گنے کے رس کے عارضی و مستقل اسٹالز سج گئے ہیں، جہاں صبح سے شام تک خریداروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور حبس میں ٹھنڈے مشروبات وقتی سکون فراہم کرتے ہیں، تاہم انہوں نے متعلقہ اداروں سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور عوامی مقامات پر پینے کے صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔