وقاص احمد:مغلپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم حمزہ کو سہواڑی اسٹاپ کے قریب کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم علاقے اور گرد و نواح میں آن لائن آرڈرز کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 320 گرام چرس برآمد کر لی۔ برآمد ہونے والی منشیات قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مزید تفتیش کے لیے ملزم کو ونگ انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس کے ممکنہ نیٹ ورک اور دیگر ساتھیوں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔