ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 رقم واپس مانگنا جرم بن گیا، پولیس اہلکار نے شہری کے گھر پر دھاوا بول دیا

 رقم واپس مانگنا جرم بن گیا، پولیس اہلکار نے شہری کے گھر پر دھاوا بول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42: لاہور میں پولیس اہلکار شبیر قمر کی جانب سے مبینہ طور پر بیرون ملک بھجوانے کے عوض لی گئی رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنا شہری طاہر کو مہنگا پڑ گیا۔ شبیر قمر نے ساتھیوں کے ہمراہ شہری کے گھر پر اسلحے اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔

واقعے کی تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں نے طاہر اور اس کے اہلخانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے طاہر کا سر پھٹ گیا جس پر اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تشدد کے بعد ملزمان نے گھر پر فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیلایا۔
پولیس نے شبیر قمر اور ساتھیوں کے خلاف دہشت پھیلانے اور فائرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزمان موقع سے فرار ہو چکے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار شبیر قمر نے متاثرہ شہری طاہر سے بیرون ملک بھجوانے کے لیے رقم وصول کی تھی لیکن وعدے کے باوجود کام نہ ہونے پر جب طاہر نے رقم واپس مانگی اور متعلقہ تھانے میں شکایت کی تو شبیر قمر نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے حملہ کر دیا۔