ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانی اسمگلنگ میں ملوث غیر قانونی ٹریول ایجنٹ گرفتار

انسانی اسمگلنگ میں ملوث غیر قانونی ٹریول ایجنٹ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایف آئی اے لاہور زون نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع لیگل مائیگریشن کنسلٹنسی پر چھاپہ مار کر غیر قانونی ٹریول ایجنٹ آفتاب الرحمان کو گرفتار کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے کی ٹیم نے مخبری پر چھاپہ مار کر آفتاب الرحمان کو حراست میں لیا۔چھاپے کے دوران 31 پاکستانی پاسپورٹس،25 موبائل فونز،متعدد حساس دستاویزات،متاثرین سے وصول شدہ 8 لاکھ 7 ہزار روپے نقدی اور اہم امیگریشن کاغذات برآمد کیے گئے۔
 ابتدائی تفتیش میں انکشافات ہوا کہ ملزم آفتاب الرحمان ایف آئی اے کو برآمد شدہ پاسپورٹس کی بابت تسلی بخش وضاحت دینے میں ناکام رہا۔برآمد شدہ سامان سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے واضح شواہد ملے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔