ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کیا علیزے شاہ کسی کو دل دے بیٹھی ہیں؟

 کیا علیزے شاہ کسی کو دل دے بیٹھی ہیں؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئی ہیں لیکن اس بار ان کے بولڈ انداز کے بجائے ان کی ذاتی زندگی کے ایک نئے پہلو نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی ہے۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں علیزے کو ایک نامعلوم شخص کے ساتھ وقت گزارتے دیکھ کر فینز کے درمیان تجسس کی لہر دوڑ  گئی۔ ایک اسٹوری میں علیزے کو اپنے اس ’مسٹری مین‘ کے کندھے پر ہاتھ رکھے دکھایا گیا، جس کے ساتھ انہوں نے دو نیلے دل کے ایموجیز بھی شامل کیے تھے۔ ایک اور ویڈیو میں یہی شخص علیزے کے لیے کھانا پیش کرتا نظر آیا۔

بعد ازاں علیزے نے ایک مختصر کلپ شیئر کیا جس میں ایک شخص ان کے کمرے میں ورزش کرتا دکھائی دیا۔ اس ویڈیو میں علیزے نے کہا، ’’صبح کے 8 بج رہے ہیں‘‘، جس کے بعد انہوں نے اس شخص کو آرام کرنے کا کہا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان ویڈیوز کو دیکھتے ہی مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔ کئی صارفین کا خیال ہے کہ علیزے نے اپنا دل کسی کو دے دیا ہے اور جلد ہی وہ اسے باقاعدہ طور پر متعارف کروائیں گی۔ کچھ نے کہا کہ اب انہیں اپنی زندگی میں ایک خاص شخص مل گیا ہے۔

تاہم، علیزے شاہ نے اب تک کسی بھی رومانوی تعلق کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ ان کی یہ پراسرار پوسٹس فینز کے لیے ایک معمہ بنی ہوئی ہیں، جنہیں اب علیزے کے باضابطہ بیان کا بے چینی سے انتظار ہے۔