گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئی۔
لاہور ایئرپورٹ 65 ملی میٹر ،چکوال 32 ،ڈیرہ غازی خان 14 ملی میٹر بارش ریکار ڈ کی گئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اورآسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App